مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج نے علیحدگی پسند کردوں باغیوں کے ایک گروہ کے خلاف عراق میں گھس کر ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے۔عراقی حکام کے مطابق کم از کم تین سو ترک فوجی جو ہلکے اسلحے سے لیس ہیں، عراق کے اندر گھس کر عراق میں کرد باغیوں کےخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ترک فوجی عراق کے علاقے گالی ریش میں تین کلو میٹراندر گھس چکے ہیں۔ترکی نےان اطلاعات پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ترکی کا موقف ہے کہ وہ کرد باغیوں کےخلاف کارروائی کرنے کے لیے عراق کے اندر کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔ ترکی کی کابینہ نے فوج کو عراق کے علاقے میں گھس کر کارروائی کی اجازت دےرکھی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ ادھر کرد باغیوں کی حمایت کررہا ہے اور ادھر ترکی کو ان کے خلاف کارروائی میں مدد فراہم کررہا ہے ۔ جس سے امریکہ کی بد نیتی اور علاقہ میں بحران جاری رکھنے کے شوم عزم کا پتہ چلتا ہے ۔
آپ کا تبصرہ